Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”انداز بیاں نشو کے ساتھ “

لالی وڈ کی اداکارہ نشو نے نجی ٹی وی چینل پر بطور میزبان ”انداز بیاں نشو کے ساتھ “ کے زیر عنوان پروگرام شروع کیاہے۔ ڈیڑھ گھنٹے پر محیط شو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے ۔شو کی 2اقساط کی ریکارڈنگ مکمل ہو چکی ہے ۔ یہ شو ماہ مبارک اور عید کے بعد آن ایئر کر دیا جائے گا ۔ نشو نے بتایا کہ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل سے میرا شو”نشو دی چا “ بڑا مقبول ہوا تھا اور اب میں نے دوبارہ نئے شو میں میزبانی کے فرائض انجام دینا شروع کر دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں بزم طارق عزیز سے لیکر نادیہ خان شو تک تمام پروگراموں میں بطور مہمان شرکت کر چکی ہوں ۔میں واحد اداکارہ ہوں جسے تمام ٹی وی چینلز کے مارننگ اور مزاحیہ شوز میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ یہ اعزاز صرف مجھے ہی حاصل ہے ۔ 
 
 

شیئر: