Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نے پاکستانی کی دیت کی رقم ادا کردی

ریاض۔۔۔۔ایک خیر پسند شخص نے پاکستانی ڈرائیور کی بپتا سن کر دیت کی رقم پیش کردی۔ پاکستانی ڈرائیور نے وڈیو کلپ میں روتے ہوئے کہا تھا کہ ٹریفک حادثے میں غلطی سے ایک شخص کی موت واقع ہوجانے پر اسے عدالت نے دیت کا حکم دیا ہے ، میرے پاس یہ رقم نہیں کیونکہ میری ماہانہ تنخواہ 1500ریال ہے اور اس میں سے800ریال بیوی بچوں کو خرچ کیلئے بھیج دیتا ہوں ۔لہذا دیت کی رقم جمع کرنے کیلئے میں اپنا گردہ فروخت کرنے کیلئے تیارہوں ۔ ایک سعودی شہری فایز المالکی نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر پاکستانی شہری کی وڈیو کلب جاری کی تھی اور اپیل کی تھی کہ جو شخص اپنے والدین پر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کی خاطر اس پاکستانی کے ساتھ تعاون کریگا اللہ اس کے ساتھ اچھا ہی کریگا۔ سوشل میڈیا پر سعودیوں نے پاکستانی کے ساتھ غیر معمولی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسی ضمن میں ایک شہری نے اپنا نام بتائے بغیر پاکستانی کی جانب سے اللہ کی رضا کیلئے دیت کی رقم ادا کردی۔

شیئر: