Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی وزیرِ خزانہ ایک سال کی تنخواہ سے دستبردار

ٹوکیو ۔۔۔ جاپان کے وزیرِخزانہ تارو آسو نے کہا ہے کہ وہ اپنی ایک سال کی تنخواہ سے دستبردار ہوں گے اور اپنی وزارت میں دستاویزات میں کی گئی غیرقانونی تبدیلیوں کی ذمہ داری بھی قبول کریں گے۔ٹوکیو میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے  سکول دستاویزات میں تبدلی کی  معذرت  کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ایک سال کی  تنخواہ سے ستبردار ہونے کے ساتھ ساتھ غیرقانونی تبدیلیوں کی ذمہ داری بھی قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کو انتظامیہ کی دستاویزات میں کبھی جعلسازی نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی ایسی دستاویزات پارلیمان میں پیش کرنی چاہئیں۔  آسو نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

شیئر: