Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز: افغانستان کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتح

 
ڈیرہ ڈون: افغانستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر کے سیریز میں تاریخی فتح اپنے نام کر لی۔ دوسرے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ تمیم اقبال 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ابوحیدر نے ناقابل شکست 21 رنز کی اننگز کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں لٹن داس ایک، صابر رحمان 13، مشفیق الرحیم 22، محموداللہ14، کپتان شکیب الحسن اور سومیا سرکار 3، 3 اور مصدق حسین بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔افغان اسپنر راشد خان نے لگاتار دوسرے میچ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سمیع اللہ شنواری 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد شہزاد 24، عثمان غنی 21 اور کپتان اصغر ستانکزئی 4 رنز بنا سکے۔2وکٹیں لینے والے محمد نبی نے بیٹنگ میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ راشد خان کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بھی اسی گراونڈ پر 7مارچ کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: