اسلام آباد: میٹرو ملازمین کا احتجاج‘ سروس معطل
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ اسٹیشن پر میٹرو بس کے ڈرائیورز احتجاج کررہے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں بس سروس معطل ہے۔ مظاہرہ کرنے والوں کا موقف ہے کہ انتظامیہ تنخواہیںبھی نہیں بڑھا رہی اور نہ ہی عید الفطر کے موقع پر بونس دینے پر تیار ہے۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ بارہا مطالبات کے باوجود انتظامیہ تنخواہیں بڑھانے کے معاملے پر کوئی ایکشن نہیں لے رہی۔ ذرائع کے مطابق میٹرو بس ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مظاہرے کے دوران گرمی کے باعث ایک شخص کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اسے طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔