Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احمد الدین اویسی نے مشرقی ریجن میں بھی بزم اتحاد کی شاخ قائم کردی

2018 ءکا بیادسالار ملت عالمی مشاعرہ دمام میں منعقد ہوگا،خدمت خلق کو مقصد حیات بنائیں، نو منتخب اراکین کو ہدایت ،یوسف الدین امجد نے 29 سالہ کارکردگی پیش کی 
جدہ ( امین انصاری ) بزم اتحاد کی ایک شاخ سعودی عرب کے مشرقی شہروں میں رہنے والے تارکین وطن جس میں دمام ، الخبر اور الاحسا اور جبیل کے درد مندوں نے صدر بزم محترم احمد الدین اویسی اور جنرل سیکریٹری و ترجمان یوسف الدین امجد کو دمام مدعو کیا اور احمد الدین اویسی کی صدارت میں نئی شاخ کا قیام عمل میں لائے۔ انہوں نے نئی کمیٹی بزم اتحاد مشرقی ریجن کیلئے محمد سلمان دستگیر ( نائب صدر ) ، شفقت خان ، جنرل سیکریٹری ، میر انجم علی ، جوائنٹ سیکریٹری ، محمد عبدالکبیر صدیقی ، مشیر اعلی، زبیر احمد نائب صدر فینانس ، محمد رضوان علی ، خازن ، محمد علی اسماعیل ، ایونٹ منیجر ، عظم حسین خان ، آئی ٹی انچارج ، محمد توصیف احمد ، آرگنائزنگ سیکریٹر ، سید امجد علی ، میڈیا سیکریٹری ، محمد رضوان دستگیر ، سوشل میڈیا ایڈمن ، فرحان صالح ، پبلک ریلیشن آفیسر ، میر شاہ نور علی ، گورنمنٹ ریلیشن آفیسر ، محمد فصیح ، ایگزیکیٹو ممبر ، سید رحیم الدین ایگزیکیٹیو ممبر نامز دکئے گئے ۔پروقار افتتاحی تقریب میں بزم کے عہدیداروں نے انٹرنیشنل انڈین اسکول دمام کے پرنسپل اور اسکول کی مینجمنٹ کمیٹی کے نو منتخب امیدواروں کو بھی مدعو کیا ۔ صدر بزم نے اپنے صدارتی خطبہ میں نئی شاخ کے اراکین کو تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگہی دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عہدے نام و نمود کیلئے نہیں دیئے گئے ہیں بلکہ اس کو حاصل کرنے کے بعد آپ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے اور خدمت خلق آپ کا مقصد حیات ہونا چاہئے۔ انہوں نے سالار ملت سلطان صلاح الدین اویسی کی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی اورحبیب ملت اکبر الدین اویسی کی مثالیں دیں۔ قبل ازیں جنرل سیکریٹری بزم اتحاد جدہ یوسف الدین امجد نے بزم کے قیام سے آج تک کی تفصیلات سے نو منتخب ارکان کو آگہی دی ۔ انہوں نے کہا کہ سالار ملت سلطان صلاح الدین اویسی کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر29 سال قبل احمد الدین اویسی کی صدارت میں ڈاکٹر سید علی محمود کی قیام گاہ پر بزم اتحاد جدہ کا قیام عمل میں آیا ۔ سالار ملت نے اسوقت انتہائی باشعور افراد کو بزم اتحاد کی رکنیت دی جس میں ڈاکٹر سید علی محمود کو نائب صدر بنایا اور عبدالطیف کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا ۔ اسی طرح یوسف یوسف الدین امجد ، حسن بایزید ، مرزا مظہر علی بیگ ، عبدالحی صدیقی کے علاوہ کئی ممبران کو مختلف عہدوں پر فائز کیا ۔ اخلاص کی بنیاد پر قائم کی گئی۔ یہ تنظیم شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے کئی کام انجام دے رہی ہے جس میں تعلیمی ، اردو ادب کی ترقی ، سائینس و ٹکنالوجی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ۔ اس سے متاثر ہوکر دوسرے ملکوں میں رہنے والے افراد بھی اپنے تئیں اسکی شاخیں کھول چکے ہیں جیسے ریاض ، ٹورنٹو اور اب سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں قیام عمل میں آیا ۔ نو منتخب ۔ نائب صدر محمد سلمان دستگیرنے اپنی تقریر میں اپنے مصمم ارادوں اورکچھ کام کردکھانے کا تیقن دیا ۔ جبکہ جنرل سیکریٹری شفقت خان نے اپنی پرجوش تقریر میں بزم اتحاد منطقہ شرقیہ کو بہت اونچائی تک لیجانے کا مضبوط ارادہ ظاہر کیا ۔ مشیر اعلی محمد عبدالکبیر صدیقی نے کہا کہ تنظیم کو مضبوط کرنے میں وہ ہر ممکن تعاون کرینگے ۔ انہوں نے صدر سے خواہش کی کہ وہ 2018 کا سالانہ مشاعرہ بیاد سالار ملت دمام میں رکھنے کی اجازت دیں ۔ جسکے لئے صدر محترم نے رضامندی ظاہر کی ۔ میر انجم نے کہا کہ اس تنظیم کا قیام ہماری دیرینہ خواہش کی تکمیل ہے ۔ سارے اراکین نے اپنی خیالات کا اظہار کیا ۔
 

شیئر: