Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناقابل استعمال 900مرغیاں ضبط

قصیم .... قصیم ریجن کی عقلہ الصقور کمشنری کی بلدیہ کے افسران نے ایک ریستوران پر چھاپہ مار کر 900ناقابل استعمال مرغیاں ضبط کرلیں۔ ریستوران بند کردیا گیا اور عملے کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا گیا۔ چھاپہ خصوصی رپورٹ پر مارا گیا تھا۔ عملہ یہ بھی نہیں بتا سکا کہ اس نے مذکورہ مرغیوں کا گوشت کہاں سے درآمد کیا تھا۔ ریستوارن کے عملے کی رہائش کے ریفریجریٹر سے 10کلو سموسے، 2کلو قیمہ اور 2کلو کھجور بھی ضبط کی گئیں۔ یہ سب ناقابل استعمال تھیں۔
 

شیئر: