20روزوں میں 30ٹن آب زمزم استعمال کیا گیا
مکہ مکرمہ .... زائرین حرم نے رمضان المبارک کے 20روزوں کے دوران 30ٹن سے زیادہ آب زمزم کا استعمال کیا۔ آب زمزم سبیل کے ڈائریکٹر انجینیئر اسامہ الحجیلی نے مکہ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ25 ہزار آب زمزم کے کولر حرم شریف میں جگہ جگہ رکھے گئے ہیں۔250.016گلاس حرم شریف میں استعمال کیلئے رکھے گئے۔ آب زمزم کے نیٹ ورک کی سلامتی کا اطمینان حاصل کرنے کیلئے 208 لیب نمونے لئے گئے۔ مسجد نبوی شریف کے زائرین کو 5.570ٹن آب زمزم بھیجا گیا۔