Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان کو مہم جوئی سے دور رکھا جائے، سمیر جعجع

بیروت .... القوات اللبنانیہ پارٹی کے سربراہ سمیر جعجع نے حزب اللہ کو خبردار کیا ہے کہ لبنان کو مہم جوئی کے بھنور میں پھنسانے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ خطے میں جنگ چھڑنے کی صورت میں لبنان کو ایران کی حمایت کرنے والے ممالک کی صف میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے الشرق الاوسط سے گفتگو میں کہا کہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مہم جوئی سے گریز کرے۔ یہ وقت مہم جوئیوں کا نہیں۔ لبنان پر کسی بھی خارجی طاقت کی جانب سے حملے کی صورت میں معاملہ مختلف ہوگا۔ اس سے برعکس حالت میں لبنان کو جنگ میں جھونکنے اور تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ جعجع نے کہاکہ خطے میں بڑی علاقائی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی بعید از امکان ہے۔ 
 

شیئر: