متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت اور اماتائزیشن نے بدھ یکم جنوی 2025 کو نئے سال کے موقع پر پرائیویٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کےلیے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ’ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جائے گی۔‘
بیان میں سب کےلیے خوشیوں اور کامیابیوں سے بھر پور سال کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
اس سے قبل امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار ہیومن ریسورسز نے نئے سال پر سرکاری ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
اتھارٹی کی بیان میں کہا گیا کہ’ بدھ یکم جنوری کو چھٹی کے بعد ملازمین جمعرات کو کام پر واپس آئیں گے۔‘