Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دولہا کے منہ سے بدبوآنے پر دلہن کا شادی سے انکار

بلیا۔۔۔۔۔ضلع کے مانیئر علاقے کے بھاگی پور گاؤں کے دیوندر کمار کی بیٹی کسم کی شادی گزشتہ روز شاہجہانپور کے ندنو پور علاقے کے گاؤں نوادہ رودر پور کے رہنے والے دود رام گوتم کے لڑکے امیت کمار کے ساتھ طے پائی۔ مقررہ پروگرام کے مطابق بارات دھوم دھام کے ساتھ دلہن کے گھر پہنچی ۔ شادی کی رسومات کی ادائیگی کے دوران جب دولہن دولہے کے گلے میں ہار پہنانے کیلئے قریب پہنچی تو  دولہا  کے منہ سے بدبو آرہی تھی جسے محسوس کرنے کے بعد دلہن نے ہاتھ روک لیااور پیچھے ہٹ گئی۔ یہ ماجرا دیکھ کر شادی کی تقریب میں موجود باراتی ، عزیز و اقارب اور مہمان ششدر رہ گئے۔لڑکی نے گھروالوں سے کہا کہ وہ اس لڑکے سے شادی نہیں کریگی۔باراتی خواتین اور مہمانوں نے لڑکی کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم لڑکی پر انکی باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوا اور اپنے فیصلے سے دستبردار نہیں ہوئی ۔بالآخر مجبور ہوکر بارات بغیر دلہن کے واپس چلی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -آسام : انسانی اسمگلر گرفتار، 6بچے بازیاب

شیئر: