امسال سعودی شرح نمو 1.8فیصد متوقع
جدہ۔۔۔۔عالمی مالیاتی بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ سال رواں کے دوران سعودی شرح نمو1.8فیصد ہوگی۔ عالمی مالیاتی بینک کا کہنا ہے کہ 2019ء کے دوران سعودی عرب میں شرح نمو بڑھ کر 2.1فیصد اور 2020ء میں 2.3فیصد تک پہنچ جائیگی۔ بینک نے اپنی مذکورہ توقعات کا اظہار خصوصی بین الاقوامی رپورٹ میں کیا ہے۔ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں 2018ء کے دوران شرح نمو بڑھ کر 3فیصد ،2019ء میں 3.3فیصد شرح نمو ہوگی۔