چین میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کیلئے فٹ پاتھ
بیجنگ .... شمالی چین کے ایک شہر کی انتظامیہ نے فٹ پاتھ پر ایک مخصوص لائن بنائی ہے، جہاں صرف اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے چل سکیں گے۔ ا سمارٹ فونز استعمال کرنے والے ا سمارٹ فونز زومبیزکہلاتے ہیں اور دورانِ استعمال آہستہ چلتے ہیں لہٰذا انتظامیہ نے ان کی لیے ایک علیحدہ لائن متعارف کرائی ہے۔ ژیان نامی شہر کی یانتا روڈ پر پیدل چلنے کے لیے پختہ رستے پر ایک مخصوص لائن بنائی گئی ہے جس پر اپنے ارد گرد کے تمام حالات سے بے خبر اپنے موبائل فون پر مصروف رہنے والے لوگ آہستہ آہستہ چل سکیں گے۔یہ لین سرخ، سبز اور نیلے رنگ کی بنائی گئی ہے اور 80 سینٹی میٹر چوڑی ہے اور سو میٹر لمبی ہے۔شانزی آن لائن کے مطابق شہر کا ایک بڑا شاپنگ مال ایک مہینے سے اس لائن کو بنانے کے لیے کوششیں کررہا تھا۔اس شاپنگ مال کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کاریں بھی پیدل چلنے والوں کے لیے بنی فٹ پاتھ پر کھڑی ہوجاتی ہیں جب وہاں پر لوگوں کا بہت ہجوم ہوتا ہے اور وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے بے خبر ہوتے ہیں۔مقامی انٹرنیٹ پر شائع ہونے والے ایک اخبار دی پیپر نے رائے عامہ کا جائزہ لیا، تو لوگوں نے اس علیحدہ لین کے قیام کا خیر مقدم کیا۔