Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار حادثہ میں نوجوان ہلاک

حیدرآباد.....  حیدرآباد کے علاقہ رائے درگم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ  حادثہ کل شب اُس  وقت پیش آیا جب  تیز رفتار کارکے  ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا  اور یہ کار  ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں  نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔کل شب 3 بجے فلم نگر سے  یہ کار روانہ ہوئی تھی تاہم تیز رفتاری کے سبب یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔مرنے والے کی شناخت شنکرم پلی کے رہنے والے راہل ریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔کار میں  سوار ایک اور شخص زخمی ہوگیا جسے  علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔سمجھا جاتا  ہے کہ  سیٹ بیلٹ نہ لگانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
 

شیئر: