Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمہ کے 17 ہزار مریضوں کو مچھلی کی دوا کھلائی گئی

حیدرآباد.....    شہر حیدرآباد کی نمائش گراونڈز میں مرگ کے موقع پر دمہ کے  مریضوں کو مچھلی میں دوا کھلانے کا اختتام عمل میں آیا۔ افسروںنے  بتایا کہ تقریباً70,000افراد نے اس دوا سے استفادہ کیا۔ نمائش میدان پر  اس دوا کی تقسیم کے پروگرام کی تکمیل کے بعد پرانے شہر کے دودھ باولی علاقہ میں باتھنی ہری ناتھ گوڑکے گھر پر  دوا کی تقسیم  شروع کی گئی ۔گزشتہ سال 60,000افراد نے اس  دوا کا استعمال کیا تھا۔3 ہزار افسروں کی خدمات اس مقصد کے لئے حاصل کی گئی تھیں۔ اس پروگرام کی تکمیل پر افسروںنے مسرت کا اظہا رکیا ۔اس دوا کے لئے ملک کے کونے کونے سے لوگ حیدرآباد آتے ہیں۔عوام کی سہولت کے لئے خصوصی بسوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ سکندرآباد، کاچی گوڑہ، ایم جی بی ایس اور  دیگر مقامات سے خصوصی بسیں نمائش  میدان تک چلائی گئیں ۔دونوں تلگوریاستوں سمیت مہاراشٹر،مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ ، اوڈیشہ اور ملک کے دیگر علاقوں سے دمہ کے  مریضوںنے حیدرآباد پہنچ کر اس  دوا کا استعمال کیا۔ عوام کی سہولت کے لئے محکمہ سمکیات کی جانب سے چھوٹی مرل مچھلیوں  فروخت کی گئیں۔ باتھنی گوڑ خاندان کی جانب سے گزشتہ 174 سالوں سے  دمہ کے  مریضوں کو مچھلی میں دواکھلائی جارہی ہے  ۔ مچھلی میں دوا کھلانے کیلئے حکام کی جانب سے 32کاونٹرز قائم کئے گئے تھے ۔
 

شیئر: