Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی خان ترین کا الیکشن لڑنے سے انکار

 
  لودھراں... تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی خان ترین نے تعلیمی مصروفیت کے باعث الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی۔ وڈیو بیان میں علی ترین نے کہا کہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔ آکسفورڈسے ماسڑرز کر رہا ہوں ۔پورا وقت انتخابی مہم کو نہیں دے سکتا ۔اس لئے الیکشن لڑنے سے معذرت کرتا ہوں۔ جو ورکرز پارٹی کو وقت دے رہے ہیں۔ الیکشن لڑنا ان کا حق ہے۔ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو ٹکٹ ملنا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی جسے بھی ٹکٹ دے گی اسے سپورٹ کریں گے۔ اسے اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے۔ لودھراں میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں گے۔ ہمارے قائد عمران خان ملک کے آئندہ وزیر اعظم بنیں گے۔واضح رہے کہ علی ترین نے این اے 161لودھراں سے کاغذات نامزدگی وصول کئے تھے۔

شیئر: