Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 3 کی تفصیلات لیک‎

سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 3 اسمارٹ فون کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، ڈویل سم سپورٹ ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 6 جی بی ریم دیا جائے گا۔ فون کو 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 400 جی بی تک بڑھایا جا سکے گا۔ اسمارٹ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں 19 میگاپکسل اور 12 میگاپکسل کے دو سنسر شامل ہوں گے۔فون کا فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہونے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3240 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ بھی شامل ہوگی۔فون کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
 

شیئر: