Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیتاوائٹ کیس،عمران کے کاغذات چیلنج کرینگے،افتخار چوہدری

  اسلام آباد..سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ سیتا وائٹ کیس لے کر عدالت جاوں گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عمران خان اور ان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کے بارے میں بیرون ملک سے ثبوت مل گئے۔ اس کی بنیاد پر آرٹیکل 61 ایف کے تحت عمران خان کے کاغذات نامزدگی پانچوں حلقوں سے چیلنج کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو ظاہر کیا،بیٹی کو ظاہر نہیں کیا۔ ٹریان وائٹ کامعاملہ ابھی حل نہیں ہوا۔ اس معاملے کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ61 ون اایف لاگو ہو رہا ہے۔ اس کے تحت لوگوں کو نااہل کیا گیا ہے۔ آئین کی یہ شق متحرک ہوگئی۔ اس معاملے کو لیکرالیکشن ٹربیونل میں جائیں گے۔الیکشن کمیشن کو کہیں گے کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بیرون ملک سے دستاویزی ثبوت ملے ہیں ۔عمران خان بیرون ملک ٹیریان کو اپنی بچی کہتے ہیں اور ملک میں نہیں کہتے۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے2بیٹو ں کو ظاہر کیا ہے۔ بیٹی کے بارے میں  کچھ نہیں بتایا ۔ اب ہم نے حقائق بتانے ہیں کہ تم الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہو۔ا نہوں نے کہا کہ اگر ریٹرننگ افسر نے ہماری درخواست مسترد کی تو اس معاملے کو سپریم کورٹ تک لے کر جائیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری تھنک ٹیم نے پورا پلان تیار کیا ہے۔ یہ پلانڈ اٹیک نہیں۔ ہمارے معاشرے کا اخلاقی ایشو ہے۔ عوام کو اپنے لیڈر کے بارے میں پتہ ہونا چاہئیے۔ 
مزید پڑھیں:عائشہ احد کیس،حمزہ شہباز کی سپریم کورٹ طلبی

شیئر: