چیف جسٹس کا حمزہ شہباز اور عائشہ احد سے متعلق اہم فیصلہ
لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے عائشہ احمد پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت کے دوران معاملہ حل کروا دیا جس کے بعد دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف کیس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورت لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر سربراہی عائشہ احمد پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی اس دوران سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے بیٹے اور نل یگ کے رہنما حمزہ شہباز اور ان کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی عائشہ احد دونوں عدالت میں موجود تھے۔
چیف جسٹس نے فریقین کو کہا کہ وہ انہیں ایک باپ کی حیثیت سے چیمبر میں بلا رہے ہیں، جو بات آپ کھلی عدالت میں نہیں بتانا چاہتے، وہ چیمبر میں آکر بتا دیں۔ جسے کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن نے تقریباً ایک گھنٹے چیمبر میں حمزہ شہباز اور عائشہ احد کا موقف سننے کے بعد کمرہ عدالت میں آکر فیصلہ لکھوایا کہ دونوں کے درمیان معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوگیا ہے۔ اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف کیس واپس لینے پر تیار ہیں۔
اس دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ فریقین کے مابین جن شرائط پر بات چیت اور مفاہمت ہوئی ہے، اس موضوع پر وہ میڈیا سے کوئی بات نہیں کریں گے۔