Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے پی ایم ایس او کا یوم تاسیس بہادر آباد اور پی آئی بی میں تقسیم

کراچی: کراچی میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) کا 40 واں یوم سیاسی تقسیم کی نذر ہوگیا۔ گزشتہ روز تنظیم کے یوم تاسیس کی دو تقریبات پی آئی بی اور بہادر آباد میں علیحدہ علیحدہ منائی گئیں۔ اس موقع پر بہادر آباد میں ہونے والی تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور فیصل سبز واری سمیت دیگر رہنماﺅں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ اگر اے پی ایم ایس او قیادت نہیں دے گی تو کرائے کی قیادت لینا پڑ سکتی ہے۔ تقریب کے افتتاح پر کیک بھی کاٹا گیا۔ فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ اے پی ایم ایس او اگر میرٹ کا بول بالا چاہتی ہے تو تنظیم میں بھی ایسے ہی اصول اپنانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے لوگ نئے ساتھیوں کو سامنے لائیں تاکہ ایسی قیادت سامنے آئے جو مستقبل میں پارٹی اور ملک کی باگ ڈور سنبھال سکے۔
 

شیئر: