Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر اعظم کیمرے کی زد میں آ گئے‘ پھر کیا ہوا۔۔۔؟

اسلام آباد:  موٹروے پولیس نے قانون کی پاسداری اور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتاری پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا چالان کردیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی موٹر وے پر گاڑی میں جا رہے تھے، جس پر موٹر وے پولیس نے مقررہ رفتار کی حد کی خلاف ورزی ہونے پر ان کی گاڑی روکی اور چالان کردیا۔
واضح رہے کہ گاڑی کی مقررہ حد سے 40 کلومیٹر زیادہ رفتار کے ساتھ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گاڑی چلا رہے تھے جس پر وہاں لگے مانیٹرنگ کیمروں کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کا پتا چلنے پر پولیس نے 750 روپے کا چالان کردیا۔
بعد ازاں پولیس اہل کاروں نے چالان کرنے کے بعد سابق وزیر اعظم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

شیئر: