برسلز۔۔۔ یورپی پارلیمان کے سینکڑوں ارکان اورعہدیدار کئی گھنٹوں تک ایک ٹرین میں پھنس کر رہ گئے۔سینکڑوں منتخب سیاست دان اور دیگر عہدیدار یورپی پارلیمان کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز سے مشرقی فرانس کے شہر سٹراسبرگ جا رہے تھے کہ ان کی ریل گاڑی الیکٹرک نظام میں اچانک خرابی کی وجہ سے چار گھنٹے تک راستے ہی میں رْکی رہی۔ یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ یورپی پارلیمان کی ایک عمارت برسلز میں بھی ہے۔ اس قانون ساز ادارے کے اجلاس وقفے وقفے سے برسلز اور سٹراسبرگ میں ہوتے ہیں۔