شہبازشریف کے تحریک انصاف سے 26سوالات
اسلام آباد...مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے تحریک انصاف سے 26سوالات کردیئے۔ شہباز شریف نے تحریک انصاف کو ان کے وعدے اور دعوے یاد کرواتے ہوئے 26سوالات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوال صرف تحریک انصاف کو اس کے عوام سے کیے گئے دعوے اور وعدے یاد دلانے کے لئے کر رہا ہوں۔ امید ہے تحریک انصاف ان سوالات کے جواب میں الزام تراشی اور گالی گلوچ کرنے کی بجائے سنجیدہ جواب دے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ کیا تحریک انصاف بتائے گی کہ کہاں ہیں وہ 350 ڈیم؟ جن کی خان صاحب باتیں کرتے تھے؟ کہاں ہیں وہ مساجد کے اماموں کی تنخواہیں؟۔ کہاں ہیں وہ مساجد میں سولرسسٹمز؟ کیا وہ 250 کالج بن گئے؟ کہاں ہیں وہ ایک ہزار اسٹیڈیم کہاں ہیں؟ پورے پاکستان کو بجلی فراہم کرنے والے منصوبوں کا کیا ہوا؟ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ کے پی میں وزیر اعلی ہاﺅس میں بننے والی یونیورسٹی اور گورنرہاوس میں بننے والی پبلک لائبریری کو کون سے راستے جاتے ہیں؟ کیاکے پی میں 90 دن میں کرپشن ختم ہو گئی یا خود آپ کی پارٹی کے ارکان اسمبلی،اعلی حکومتی عہدیدار اور پارٹی عہدیدار کرپٹ نکلے۔