Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد ‎

اسلام آباد:  سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی۔قبل ازیں سیاسی جماعت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک اور مذہبی سیاسی جماعت اللہ اکبر تحریک یعنی اے اے ٹی سے اتحاد کر لیا ہے اور ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں اس جماعت کے ٹکٹ پر وہ اپنے امیدواروں کو موقع دیں گے۔
 

شیئر: