الحدیدہ جلد آزاد ہوگا، سعودی سفیر
جازان ....یمن میں متعین سعودی سفیر محمد آل جابر نے کہا ہے کہ میں آپ لوگوں کو نوید دیتا ہوں کہ الحدیدہ جلد آزاد ہوگا اور یمن سکھ کا سانس لے گا۔ عرب اتحاد میں شامل افواج نے الحدیدہ کو آزاد کرانے کیلئے نیا عسکری آپریشن شروع کردیا۔ اسے” زریں فتح“ آپریشن کا نام دیا گیا ہے۔