لاہور- - - پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ حسن عسکری کا کہنا ہے کہ وہ شفاف انتخابات کرانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے اور اس اہم ذمے داری کو بخوبی نبھائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پنجاب کلیم امام سے ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات ہر قیمت پر شفاف بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور اسے وہ پورا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ ہم الیکشن کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -عید پر بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری رہے گی