لندن۔۔۔ برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ ہیری دنیا کے سب سے بہترین شوہر ہیں۔ڈچز آف سوسیکس کا خطاب پانے والی میگھن مارکل نے گزشتہ روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے ساتھ چیسٹر میں اپنی پہلی سرکاری تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر اگرچہ شہزادہ ہیری ان کے ہمراہ نہیں تھے لیکن میگھن انہیں یاد کر رہی تھیں۔یہی وجہ ہے کہ جب وہاں موجود خواتین نے میگھن سے پرنس ہیری اور ان کے تعلق کے بارے میں سوالات کیے تو ڈچز آپ سوسیکس نے کہا کہ ہیری دنیا کے سب سے بہترین شوہر ہیں۔جب ایک خاتون نے ان کی شادی شدہ زندگی سے متعلق سوال کیا تو 36 سالہ میگھن مارکل نے جواب دیا:شاندار، میری زندگی بہت مزے میں گزر رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں منگنی کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے کہا تھا کہ انہیں میگھن سے پہلی ہی نظر میں محبت ہوگئی تھی۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل گزشتہ ماہ 19 مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔