کرسٹیانو رونالڈو کو 2 برس قید کی سزا
میڈرڈ: ٹیکس چوری کے الزامات پر معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو 2 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ا سپین کی ایک عدالت نے انھیں ٹیکس چوری کے الزامات پر2سال قید کی سزا سنا دی ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیکس آفس میں ایک کروڑ 88 لاکھ ڈالر جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے کے باعث اور جرمانہ ادا کرنے کے بعد ان کی قید کی سزا معاف ہو سکتی ہے۔فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں اسپین کے خلاف پرتگال کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو نے ابتدائی میچ سے ہی ہیرو کی حیثیت حاصل کر لی ہے جب انہوں نے اسپین کے خلاف نہ صرف پرتگال کی ٹیم کو شکست سے بچایا بلکہ ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی اپنے نام کر لی ہے۔