Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر اعظم سے عید پر اعلی حکام کی ملاقاتیں

اسلام آباد... نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عیدالفطر پر وزیراعظم ہاوس کے دروازے کھلے رکھے۔سفارتکاروں، اعلی سرکاری افسران اور معزز مہمانوں سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون، جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، پاک بحریہ کے سربارہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ دریں اثناء نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے ہفتہ کو وزیراعظم ہاوس میں نماز عید الفطر ادا کی۔ ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے دعا کی۔ ناصر الملک نماز عید کے بعد وہاں پر موجود لوگوں میں گھل مل گئے اور عید کی مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر جوانوں کے ساتھ عیدمنائی

شیئر: