پٹنہ میں کیمیکل گودام میں آتشزدگی
پٹنہ۔۔۔بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے پیر بھورتھانہ علاقے میں خزانچی رورڈ پر واقع آتشزدگی سے کیمیکل گودام تباہ ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 10گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئیں۔فائر بریگیڈ کے ڈائریکٹر جنرل رویندر کمار نے بتایا کہ ایک اہلکار پون کمار رنجن زخمی ہوگیا جسے فوراً اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈی امرکیش نے بتایا کہ موقع پر فارنسک ٹیم کو تحقیقات کیلئے روانہ کیا گیا ۔ آتشزدگی کی وجوہ معلوم نہ ہوسکیں تاہم ایف آئی آر درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔