Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درد شقیقہ کی وجوہات اور علاج‎

کیا آپ درد شقیقہ سے واقف ہیں ؟ یہ عام سردرد سے مختلف ہوتا ہے جس کے دوران سر کے کسی ایک حصے یا آدھے سر میں شدید درد ہوتا ہے اور آنکھیں شدید روشنی برداشت نہیں کر پاتیں ۔ بعض اوقات سردردکےساتھ قے بھی ہونے لگتی ہیں ۔ اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں مناسب نیند نہ لینا  ، کھانے میں بے اعتدالی ،  شدید شور ،   زیادہ تر وقت تیز روشنی میں گزارنا اور کسی کھانے کی چیز سے الرجک ہونا وغیرہ شامل ہیں ۔ درد شقیقہ میں مبتلا مریض کو چاہیے کہ سب سے پہلے پرسکون ہونے کی کوشش کرے ۔ تمام روشنیاں بند کرکے اندھیرے میں لیٹ جائے اور آنکھوں پر پٹی باندھ لے ۔ بہتر یہ ہے کہ کسی دیوار کے پاس اس طرح لیٹیں کہ آپ اس دیوار پر ٹانگیں ٹکا کر اوپر لے جا سکیں ۔ کولہوں سے پاؤں کی ایڑی تک ٹانگیں دیوار کے ساتھ لگا لیں ۔  اپنے دونوں بازو اطراف میں ڈھیلے چھوڑ دیں ۔ اپنے دماغ کو بالکل خالی کرنے کی کوشش کریں اور ساتھ ساتھ گہرے سانس لیں ۔ ٹانگیں اوپر کی جانب کرنے سے دوران خون نیچے اور سر کی طرف آئے گا لہذا جتنی دیر باآسانی اس پوزیشن میں رک سکیں لیٹے رہیں ۔ آپ خود محسوس کریں گے کہ آپ پہلے سے بہتر اور پرسکون ہوچکے ہیں ۔ درد شقیقہ کے دوران ایک بات کا خیال رکھیں کہ اپنا بلڈپریشر ضرور چیک کروائیں ۔ اگر آپ کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے تو زیادہ دیر تک ٹانگیں اوپر کر کے نہ لیٹیں ۔ اس کے بجائے ایک گلاس پانی میں آدھا لیموں کا رس نچوڑ کر پی لیں ۔ اگر بلڈ پریشر کا مسئلہ نہ بھی ہو تو سر درد کے لئے یہ نسخہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
 

شیئر: