کیا دودھ کے بغیر چائے سے وزن گھٹتا ہے؟
لندن ....دنیا بھر میں چائے بڑے شوق سے پی جاتی ہے مگر اب تک اس معاملے پر بحث جاری ہے کہ کیادودھ کے بغیر چائے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ جائزے سے پتہ چلا کہ دودھ کے بغیر چائے کے نتیجے میں صحت بہتر ہوتی ہے اور یوں وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ اس میں نہ تو دودھ ڈالا جائے اور نہ ہی چینی۔ ایک ماہر خاتون تغذیہ نے اس سلسلے میں مختلف توجہیات پیش کی ہیں۔ انکا کہناہے کہ بلیک ٹی کے نتیجے میں متعدد لوگوںکے وزن کم ہوتے دیکھے گئے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ انکی صحت بھی بہتر ہوئی ہے۔