Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے 3پاکستانیوں کو شہریت دیدی

    حیدرآباددکن- - - - 3 بھائیوں کو جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی، تقریباً14سال بعد ہندوستانی شہریت دیدی گئی ۔اس سلسلہ میں تلنگانہ کے نظام آباد میں ان نوجوانوں کو ہندوستانی شہریت کی دستاویزات حوالے کی گئیں۔ ماں کی شادی 1988ء میں پاکستانی باشندہ سے ہوئی تھی جس کے بعد یہ خاتون پاکستان منتقل ہوگئی تاہم طلاق کے بعد یہ خاتون اپنے 3 بچوں کے ساتھ نظام آباد واپس آگئی ۔اس خاتون کے 3 بچے طویل المدت ویزا پر تھے ۔مرکز نے ہندوستانی شہریت کیلئے ان کی درخواست کی منظوری دیدی۔اس سلسلہ میں سرٹیفکیٹس محمد سنان،محمد رومان اور محمد سیف کو نظام آباد ریونیو ڈویثرنل افسر نوین کمار نے حوالے کئے۔افسروں کے مطابق نظام آبادکی بودھن روڈ علاقہ میں رہنے والی 55سالہ فیض النسا بیگم کی شادی 1988میں پاکستان کے بہاولپور کے رہنے والے ندیم جاوید کے ساتھ ہوئی تھی جس کے بعد یہ خاتون بہاولپور منتقل ہوگئی تھی ۔اس جوڑے کے 3بیٹے ہیں تاہم خاندانی تنازعات کے سبب ان کی 2004میں علیحدگی ہوگئی ۔ قواعد کے مطابق کوئی بھی بیرونی شہری 7 سال تک ہندوستان میں قیام کے بعد ہی یہاں کی شہریت کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -محبوبہ مفتی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

شیئر: