Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: پاک کمیونٹی کے عمائدین کے اعزاز میں عید ملن

بچوں اور خواتین میں انعامات و تحائف ، عیدی بھی دی گئی
جازان(جی ایس ایوب) جازان کی معروف سماجی شخصیت امیر خاں شیروانی نے شہر کی سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ مسز امیر خان شیروانی نے خواتین اور بچوں کیلئے رنگا رنگ اور دلچسپ تفریحی کھیل ترتیب دیئے جن میں خواتین اور بچوں نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ شعرو شاعری کی نشست میں مزاحیہ شاعری کو بہت پسند کیاگیا۔ ملکی حالات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ان دوستوں کو خصوصی طور پر یاد کیاگیا جو وطن جاچکے ہیں۔ بچوں اور خواتین میں انعامات تحائف اور قرعہ اندازی کے ذریعے عیدی دی گئی۔ عید ملن پارٹی کے شرکاءنے امیر خان شیروانی کا شکریہ ادا کیا۔ وسیم غوری، ڈاکٹر بیلا اشرف ، ڈاکٹر اشرف شیح، زاوی خان شیروانی ، فرحت جہاں ، وسیم غوری، وقاص خان غوری نے بچوں کو انعامات اور تحائف پیش کئے۔ 
 
 

شیئر: