Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی گلوکارہ کا فیفا ورلڈ کپ کیلئے خصوصی نغمہ

 
  کراچی:مشروب کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے پہلی بار پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ کا خصوصی نغمہ جاری کردیا۔ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں امریکی نغمہ نگار اور ریپر جیسن ڈیرولو اور پاکستانی گلوکارہ قرة العین بلوچ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ قرة العین بلوچ نے کسی فیفا یا اسپورٹس آفیشل نغمہ گایا۔اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بیک وقت انگریزی اور اردو میں گایا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ اس میں پنجابی کا تڑکا بھی لگایا ہے۔ پرجوش موسیقی سے بھرپور اس گانے میں کراچی سے لے کر افریقہ اور امریکہ کے لوگوں کو کسی بھی پریشانی سے آزاد ہوکر فٹبال کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔گانے میں خصوصی طور پر پاکستان کی مرد و خواتین کی فٹ بال ٹیموں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ قرةالعین بلوچ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا۔ گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر امریکی گلوکار جیسن ڈیرولو کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

شیئر: