Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ریکارڈ طلب

اسلام آباد- - -  الیکشن کمیشن کے اپیلٹ ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر ریٹرننگ آفیسر کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلٹ ٹریبونل جسٹس محمد اختر کیانی نے کی۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 19 جون کو جانچ پڑتال کے بعد عمران خان کے کاغذات نامزدگی جس بنیاد پر مسترد کیے گئے ہیں وہ کمزور موقف تھا۔ ان کے موکل نے حقائق چھپائے نہ کوئی غلط بیانی کی ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں۔ جس پر ٹریبونل نے ریٹرننگ آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -عمران خان کے پا س کوئی ذاتی گاڑی نہیں

شیئر: