Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا پاکستان کیلئے150ٹن کھجوروں کا تحفہ

اسلام آباد... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں سال بھی پاکستانی عوام کیلئے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا۔ جمعرات کو اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب اپنے برادر اور اسلامی ممالک جس میں پاکستان سرفہرست ہے کی مدد و اعانت کو اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے اسلامی برادر اور دوست ممالک کی اقتصادی امداد کے سلسلے میں کبھی بخل سے کام نہیں لیا اور ان کی بغیر کسی امتیاز کے مدد کی۔ سعودی عرب اپنی آمدنی کا 1.9 فیصد انسانی امداد و اعانت کے خرچ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے رواں سال بھی پاکستانی عوام کیلئے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ 

شیئر: