2 بچوں کی نعشیں باولی سے برآمد
حیدرآباد..... تلنگانہ کے ضلع پداپلی کی باولی میں2 بچوں کی لاشیں پائی گئیں ۔یہ واقعہ ضلع کے کورما پلی علاقہ میں پیش آیا۔ان کے رشتہ دارو ں کے مطابق 13سالہ اروند اور 10سالہ جی پراوین جمعہ سے لاپتہ تھے ۔یہ دونوں قریبی دوست تھے اور پداپلی کے ایک اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔اپنے بچوں کی تلاش کرنے کے ساتھ ان کے ارکان خاندان نے واٹس ایپ کے گروپس میں بھی یہ پیغام بھیجا تھا کہ کہ ان کے بچوں کے بارے میں کوئی اطلاع ہوتو دیں تاہم ان کی کوشش رائیگاں گئی۔