Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے مسئلے پر پاکستان کا کردار مثالی ہے، مکمل فتح کے قریب ہیں ، عبدہ المغلس

 اہل یمن پاکستان کا دل سے احترام کرتے ہیں ، حوثی بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ، یمنی وزارت اطلاعا ت کے عہدیدار کی اردونیوز سے گفتگو
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) یمنی وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری عبدہ سعید المغلس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے یمن کے ساتھ تعاون پر شکر گزار ہیں ۔ اتحادی افواج نے یمن میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر لی ہیں ۔ الحدیدہ کی بندر گاہ کا کنٹرول سنبھالنا اتحاد افوا ج کی بڑی فتح ہے ۔ کانفرنس پیلس میں وزارت اطلاعات کی جانب سے ایک روزہ عرب اتحادی افواج کے حوالے سے منعقدہ وزراءاطلاعات کانفرنس کے دوران اردونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یمنی وزارت اطلاعات کے عہدیدار نے مزید کہا کہ پاکستان اور اہل پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہو ںنے ہمیشہ عالم اسلام کے مسائل پرہمیشہ ساتھ دیا ۔ یمن کے مسئلے پر بھی پاکستان کا موقف شاندار ہے ۔ پاکستان کی جانب سے یمن کی مدد اور تعاون ہمیشہ مثالی رہا ۔ اہل یمن پاکستان اور اہل پاکستان کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ افواج پاکستان عالم اسلام کےلئے قابل احترام ہیں ۔ یمن میں جاری جنگ کے حوالے سے سوال پر المغلس کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے الحدیدہ میں حوثیوں کی شکست کے بعد وہ وہاں کم عمر بچوں اور خواتین کو حصار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جسکے لئے اتحادی افواج نے بہترین پالیسی اپنائی ہے جس کے ذریعے حوثیوں کی اس کاوش کو بھی ناکام بنایا جارہا ہے ۔ المغلس کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج یمن میں مکمل فتح کے قریب پہنچ چکی ہے بہت جلد مقررہ ہدف حاصل کر لیں گے ۔ 

شیئر: