Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں خود کو زیادہ محفوظ محسوس کیا: جرمن خاتون سیاح

یہاں کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا مگر یہاں آکر ہر چیز برعکس ثابت ہوئی (فوٹو: سکرین گریب)
جرمنی سے اپنی گاڑی میں مملکت آنے والی سیاح خاتون کا کہنا ہے’سعودی عرب کے بارے میں جو سنا تھا اس کے برعکس پایا۔‘
ٹورسٹ گائیڈ بسام الفیفی کی جانب سے شیئر کی جانے والی وڈیو میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی سیاح کا کہنا تھا ’سعودی عرب آنا چاہتی تھی تاکہ یہاں کی تہذیب وثقافت کا بذات خود مشاہدہ کروں۔‘
’یہاں کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا اس لیے قدرے خوف زدہ تھی مگر یہاں آکر ہر چیز برعکس ثابت ہوئی۔‘
جرمن خاتون نے جرمنی سے سعودی عرب تک اپنے سفر کی تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ ’سعودی عرب کے غیر محفوظ ہونے سے متعلق جو سنا تھا، اس کے برعکس پایا۔ ‘
’سعودی عرب ایک بہت بڑا ملک ہے، اور میں نے یہاں خود کو محفوظ محسوس کیا۔‘
سیاح خاتون  نے مزید کہا’ سعودی عرب کے لوگ بہت مہمان نواز اور اچھے ہیں، جہاں بھی جاتی ہوں لوگ مجھے عزت دیتے ہیں اور میرے اعزاز میں دعوت کرتے ہیں۔‘
مملکت کے پکوان کے بارے میں سیاح خاتون کا کہنا تھا ’ روایتی پکوان بہت شاندار ہیں اب تو مجھے یہ خوف بھی لاحق ہو گیا ہے کہ اتنا زیادہ کھانے سے کہیں میرا وزن ہی نہ بڑھ جائے۔‘

 

شیئر: