اردنی خاتون گاڑی چلاتے ہوئے مملکت پہنچ گئی
ریاض .... ڈرائیونگ کے فیصلے پر عملدرآمد کے پہلے ہی دن اول وقت میں ایک اردنی خاتون گاڑی چلاتے ہوئے الحدیثہ بری سرحدی سعودی چوکی پہنچ گئی۔ کسٹم اور امیگریشن حکام نے اردنی خاتون کی تمام کارروائی مکمل کی اور انکے ساتھ اعزاز و اکرام کا معاملہ کیا۔