Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ خواتین کی ضرورت ہے آسائش نہیں، سلمیٰ ، ھنادی

ریاض.....الاول بینک کے پروجیکٹ کے شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ڈائریکٹر سلمیٰ السنید نے واضح کیا ہے کہ سعودی خواتین کو ڈرائیونگ ضرورت ہے آسائش نہیں۔ ڈرائیونگ کی اجازت ملنا خواتین کا حق تھا۔ اسے اپنے یومیہ امور و مسائل نمٹانے میں خوداعتمادی اور خود مختاری ملنی ہی چاہئے تھی۔ اسکی بدولت خواتین کو خوداعتمادی ملے گی اور ہنگامی حالات میں فوری اقدام کی صلاحیت حاصل ہوگی۔ ھنادی السنید نے واضح کیا کہ خواتین پر ڈرائیونگ کے حوالے سے نکتہ چینیاں ہورہی ہیں مگر بہت زیادہ نہیں۔ اکثر سعودی خواتین ، معاشرے کے لوگ اور احباب حوصلہ افزائی ہی کررہے ہیں۔
 
 

شیئر: