Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملہ اہلکار جاں بحق

  راولپنڈی... شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں قوم کے ایک اور فرزند نے قربانی دی ہے۔ سپاہی نیازعلی جاں بحق ہوا ۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بارڈر پر باڑ لگانے کا کام کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہے گا ۔ باہمی مفاد میں افغانستان کے تعاون کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر 2611 کلومیٹر پر باڑ لگائی جانی ہے۔اب تک 255 کلومیٹر بارڈر پر باڑ لگائی جا چکی۔ 397 کلومیٹر بارڈر پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے جو دسمبر 2019 تک مکمل ہوگا۔
مزید پڑھیں:پاک فوج کی کارروائی،6دہشت گرد ہلاک،2جوان شہید

شیئر: