Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیڈیز انسپکٹرز نے عید تعطیلات کے دوران840 چھاپے مارے

ریاض.... مکتب العمل ریاض کے ماتحت انسپکٹر خواتین نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دارالحکومت میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ انہوں نے زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں اور ٹیلرنگ شاپ کی تلاشیاں لیں۔ 840اداروں میں چھاپے مارے گئے۔ 130خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ ریاض ریجن میں وزارت محنت کی شاخ کے تحت ادارہ امور نسواں کی انچارج مہا المزید نے بتایا کہ سعودیوںکیلئے مخصوص پیشوں پر کسی بھی غیر ملکی کو ملازم رکھنے کی اجازت نہیں۔ اس حوالے سے خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ چھاپوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہیگا۔

شیئر: