Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض پر دو حوثی میزائل فضا میں ناکارہ

ریاض: حوثی ملیشیا نے ریاض شہر کو دومیزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ آج اتوار کو رات 8بجکر39منٹ پر سعودی فضائیہ نے حوثی ملیشیا کی طرف سے دو میزائل ریکارڈ کئے جو ریاض شہر پر داغے گئے۔حوثی باغیوں نے صعدہ سے ریاض کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لئے میزائل داغے تھے۔ سعودی فضائیہ نے میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا میں ناکارہ بنادیا ۔
 

شیئر: