روبوٹس سے چیزوں کو الگ کرنے کے دورانیہ میں کمی
ٹوکیو ..... جاپان کے بڑے برقی مصنوعات ساز ادارے ہِٹاچی نے اشیاءکی تقسیم کے مراکز کے لئے روبوٹ کے ذریعے چیزوں کو الگ لگ کرنے کا ایک نیا نظام متعارف کرادیا۔ ہِٹاچی کمپنی نے چیزوں کو الگ کرنے کے روبوٹک نظام کو متعارف کرایا ہے جس نے کثیر طرز کی مصنوعی ذہانت کو قابل استعمال بنا کرکام کرنے کے دورانیے کو کم کر دیا ہے۔اشیاءکا ڈبّوں میں معائنہ کرنے کے لئے یہ نظام خودکار ٹرالیوں، کیمروں اور ایسے روبوٹس پر مشتمل ہے جو چیزوں کو ڈبوں سے نکالتے ہیں اور انہیں الگ الگ کرتے ہیں۔تمام ٹرالیوں اور روبوٹس میں مصنوعی ذہانت نصب ہے جو ہموار اور مربوط عملی سرگرمیاں انجام دیتی ہیں۔