Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رباب انیلہ فیض کی جانب سے عشائیہ ، عمائدین شہر کی بھرپور شرکت

 طارق خان، محمد ایاز، نواز ش علی،، نوید الرحمان اور شاہانہ چوہدری نے معروف غزلیں اور گانے پیش کئے جبکہ طبلے پر انکا ساتھ منیر احمد نے دیا
جاوید اقبال ۔ ریاض
    اردونیوز کی معروف انشائیہ نگار بیگم عنبرین فیض اور انگریزی کے صحافی سید فیض النجدی کی صاحبزادی رباب انیلہ فیض گزشتہ دنوں کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ ریاض واپسی پر رباب نے پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا۔ اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف اور فرسٹ سیکریٹری شاہد اقبال کے علاوہ پاکستان رائٹرز کلب اور اس کے لیڈیز چیپٹر کے ارکان اور پاکستانی عمائدین اور انکے خاندانوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ نوید الرحمان کی نظامت نے تقریب کو انتہائی دلچسپ بنادیا۔ حاضرین پر لطف غزل گائیکی اور موسیقی پر جھومتے رہے۔ طارق خان، محمد ایاز، نواز ش علی،، نوید الرحمان اور شاہانہ چوہدری نے معروف غزلیں اور گانے پیش کئے جبکہ طبلے پر انکا ساتھ منیر احمد نے دیا۔ فیض ، فراز اور منیر کے کلام کو سن کر حاضرین بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوگئے۔ مدیحہ نعمان، ڈاکٹر فرح نادیہ، شاہین جاوید، شمیلہ ملک اور ڈاکٹر نغمہ ریحان ڈھولکی کی ماہر تھیں جبکہ صدف فریدی، یوسف علی یوسف اور زبیر بھٹی اپنے کلام سے مسحور کرنے کو موجود تھے۔ رات بھیگ چکی تھی جب یہ دلکش محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔
مزید پڑھیں:- - - -اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام خصوصی بچوں کے لئے عید ملن

شیئر: