پولنگ کا وقت بڑھانے کامطالبہ مسترد
اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا ۔ پولنگ کاوقت قانون کے مطابق8گھنٹے مقرر ہے۔ انتہائی مجبوری اورضرورت کے تحت پولنگ ٹائم میں کچھ دیرکااضافہ کیاجاسکتاہے۔ وقت بڑھانے کافیصلہ پولنگ کے دن صورتحال کے مطابق کیاجاتاہے۔الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ پولنگ کے اوقات صبح 8تا5بجے شام تک مقرر ہیںجولوگ5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن میں موجود ہوتے ہیں ووٹ ڈالناانکاحق ہے۔واضح رہے تحریک انصاف نے پولنگ کا وقت5 سے بڑھا کر8 بجے تک کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔تحریک انصاف کی جانب سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا تھا۔ تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولنگ کے دن 12 سے 4 بجے تک شدید گرمی ہوگی ۔ عوام کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال میں دشواریوں کا سامنا ہوگا۔ شام کے اوقات میں زیادہ ترعوام گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آئیں گے۔