سعودی عرب ، امارات اور کویت نے بحرین کی مالی مدد کا فیصلہ کرلیا
بدھ 27جون 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ‘ ‘ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی عرب ، امارات اور کویت نے بحرین کی مالی مدد کا فیصلہ کرلیا
٭ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے 2طیاروں سے امدادی سامان عدن بھجوا دیا
٭ اتحادی ممالک ایران سے تیل کم سے کم درآمد کریں، امریکہ
٭ ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد گاڑیوں کیلئے لئے جانے والے قرضوں میں 10فیصد اضافہ ہوگیا، سعودی بینکوں کا ترجمان
٭ القدس شہر پر بحث کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کی رباط میں سربراہ کانفرنس
٭ تبوک میں زنانہ لباس پہن کر ٹائر اسکریچنگ کرنے والا سعودی نوجوان گرفتار
٭ سعودی ڈرائیونگ اسکول میں 5ہزار خواتین ٹرینر تعینات
٭ چاول کے دانے کے سائز کا کمپیوٹر کینسر کے علاج کیلئے تیار
٭ فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ کے وفد نے مملکت میں اصلاحات کو سراہا
٭ 2020ءکے اختتام تک مملکت کے 21لاکھ گھر تیز رفتار انٹرنیٹ سے مربوط ہونگے
٭٭٭٭٭٭٭٭