اسلامی عیسائی فیکلٹیز نیٹ ورک کا قیام
جنیوا .... مکالمہ بین المذاہب کا مضمون پڑھانے والی اسلامی اور عیسائی فیکلٹیز کا نیٹ ورک قائم کردیا گیا۔ اس کی سرپرستی شاہ عبداللہ مکالمہ بین المذاہب مرکز کریگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکز کے سیکریٹری جنرل فیصل بن معمر نے اس عالمی کانفرنس میں شرکت کی جو مذاہب ، عقائد اور اغیار کی قدروں کے ضوابط کے موضوع پر منعقد کی گئی تھی۔ کانفرنس کا مقصدمذاہب اور تہذیبوں کے پیرو کارو ںکے درمیان افہام و تفہیم او ر رواداری کو فروغ دینا ہے۔ نفرت اور تشدد کے انسداد ، پرامن بقائے باہم کے اصول کو راسخ کرنے اور ہموطنوں کے ساتھ پیار و محبت سے پیش آنے کےلئے موثر عملی مکالمہ مربوط شکل میں منظم کرنا مذکورہ کانفرنس کا بنیادی ہدف تھا۔